منی بجٹ کی عدم منظوری کے منفی اثرات سے اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی

اسحاق ڈار کی جانب سے 15فروری کو پیش کیا گیا منی بجٹ تاحال منظور نہیں ہوا جس کے منفی اثرات اسٹاک مارکیٹ پر پڑنے لگے ہیں، آج حصص بازارمیں 444 پوائٹس کمی دیکھی گئی تاہم کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مضبوط ہوا جبکہ سونے کے بھاؤ بڑھ گئے ہیں

ہفتہ وار تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی دیکھی گئی۔ کرنسی مارکیٹ ڈالر کی قدر کم اور صرافہ بازار میں سونا مہنگا ہوا۔

منی بجٹ کی عدم منظوری کے باعث کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی کا رجحان دیکھا گیا تاہم کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مضبوط ہوا  ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی جانب سے 15 فروری کو پیش کیا گیا منی بجٹ تاحال ایوان سے منظور نہیں ہوا جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

ہفتہ وار تعطیلات کے بعد آج  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا ہے۔ پی ایس ایکس کے 100 انڈیکس میں ایک اعشاریہ صفر 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس444 پوائنٹس کمی سے 40 ہزار679 پر بند ہوا جبکہ آخری کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 41 ہزار 118 پر بند ہوا تھا ۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 545 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریکس انڈیکس 444 پوائنٹس کم ہوکر 40673 پر بند ہوا۔

حصص مارکیٹ میں آج 313 کمپنیز کے حصص کا لین دین ہوا جس میں 65 کمپنیز کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 225 کی قیمتوں میں کمی اور 23 کمپنیز کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

پی ایس ایکس میں آج 9 کروڑ 27 لاکھ شیئرز کی سودے 4 ارب 46 کروڑ میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 73 ارب روپے کم ہوکر 6356 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب انٹربینک ٹریڈنگ میں پاکستانی روپے کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں 93 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ یورو کی قدر میں 37 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق آج انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 97 پیسے کم ہوکر261 روپے 88 پیسے ہوگئی ہے ۔

فاریکس ایسوسی ایشن پاکستان (ایف اے پی ) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خرید و فروخت کی شرح بالترتیب 264.9 روپے اور 267.9 روپے ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے   صرافہ بازار میں بھی  تیزی دیکھی گئی اور فی تولہ سونا مزید مہنگا ہوا ہے۔ آج فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوا جبکہ 10 گرام  کا بھاؤ 429 روپے  بڑھا۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہونے سے  ایک لاکھ 96 ہزار 500 جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے بڑھ کر 168467 روپے ہوگئی ۔

متعلقہ تحاریر