اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اور صرافہ بازار میں سونا سستا ہوا

اسٹاک ایکسچینج  کے 100 انڈیکس میں 217 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جوکہ 0.53 فیصد کی مثبت تبدیلی ہے جبکہ انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 61 پیسے کی کمی سے 261 روپے 90 پیسے پر آگیا جبکہ سونا کی قیمت میں بھی سیکڑوں روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان رہا جبکہ انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اور صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان  رہا ۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی جبکہ سونا کے بھاؤ بھی ارزاں ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیے

سی ای او حیسکول پیٹرولیم کی گرفتاری سے کمپنی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا

پاکستان حصص بازار میں آج مثبت دن رہا۔پی ایس ایکس کے 100 انڈیکس میں 217 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار167 پر بند ہوا ہے ۔

پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس میں 217 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جوکہ 0.53 فیصد کی مثبت تبدیلی ہے۔ گزشتہ روزکے 40,949 کے مقابلے میں 41,167 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 331 کمپنیوں کے  حصص کا لین دین  ہوا جس میں 185 کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 122 کی قیمتیں کم ہوئی اور 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہی ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 19 کروڑ حصص کا کاروبار 6 ارب روپے میں طے ہوا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 22 ارب روپے بڑھ کر6 ہزار 389 ارب روپے ہوگئی ہے ۔

دوسری جانب انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی ) کے اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 61 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ایک ڈالر 261 روپے 90 پیسے کا ہوگیا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر  کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 269 روپے پر ٹریڈ نگ  کرتا رہا  ہے ۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔ آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے  کمی دیکھی گئی ۔

سونے کے بیوپاریوں کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ   آج فی تولہ سونا 1400 روپے سستا ہوکر  ایک لاکھ 95 ہزار 600  روپے کا ہوگیا ہے ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں  1201 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد  10 گرام سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 67 ہزار 695 روپے ہوگئی ہے ۔

متعلقہ تحاریر