آئی ایم ایف کے مطالبے پر شرح سود میں اضافے کی خبریں اسٹاک ایکسچینج کو لے ڈوبی

آئی ایم ایف کے مطالبے پر شرح سود میں اضافے کی خبروں نے اسٹاک ایکسچینج میں تباہی مچادی، 100 انڈیکس329 پوائنٹس کمی سے 40 ہزار 838 پر بند ہوا جبکہ صرافہ بازار میں سونے کے بھاؤ بڑھ گئے تاہم انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوا

انٹرنیشنل مانٹیری فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرح سود میں اضافے کی شرط  کی وجہ سے کاروباری ہفتے کے چوتھے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی رہی تاہم کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مضبوط ہوا ۔

کاروباری ہفتے کے آخری روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کمزور ہوا جبکہ صرافہ بازار میں سونے کے بھاؤ بڑھ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان آئی ایم ایف کے تعاون کے باوجود معاشی عدم استحکام شکار رہے گا، بارکلیز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو  مندی دیکھی گئی کیونکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے آف سائیکل ریویو میں پالیسی ریٹ میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج میں حصص اس خدشے پر گرے کہ مرکزی بینک آف سائیکل جائزہ میں پالیسی ریٹ کو بڑھاسکتا ہےجوکہ پہلے ہی 25 سال کی بلند ترین سطح پر 17 فیصد ہے۔

اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 329 پوائنٹس کمی سے 40 ہزار838 پر بند ہوا جوکہ صفر اعشاریہ8 فیصد کی کمی ظاہر کرتے ہے۔ انٹرا ڈے سیشن کے دوران 41,168 کی اعلی سطح بھی دیکھی گئی۔

دوسری جانب انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں97 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک روپیہ مزید مہنگا ہوگیا ہے ۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 97 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ایک امریکی ڈالر 260 روپے 93 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے ۔

ایکسچینج کمپنیوں میں ڈالرکی قدر میں ایک روپے کا اضافہ ہو۔ فاریکس ایوسی ایشن کےمطابق اوپن مارکیٹ میں ایک روپے اضافے کے بعد ڈالر 270 روپے تک پہنچ چکا ہے ۔

صرافہ بازارمیں سونے کی قیمتوں میں سیکڑوں روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سونے کے بیوپاریوں کے مطابق آج ایک تولہ سونے کے بھاؤ میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 500 مہنگا ہونے کے بعد1لاکھ 96 ہزار 100 جبکہ 10 گرام سونا 429 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 68 124 روپے کا ہوگیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر