کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے واٹر ٹینکرز کے نرخوں میں اضافہ کردیا

کے ڈبلیو ایس بی کے جاری اعلامیے کے مطابق 1000 گیلن والے ٹینکر کی میں 400 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ (کے ڈبلیو ایس بی) نے رہائشی اور کمرشل صارفین کے لیے واٹر ٹینکر کے نرخوں میں 400 روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ (کے ڈبلیو ایس بی) نے 1000 گیلن والے گھریلو پانی کے ٹینکر کی قیمت 1300 روپے سے بڑھا کر 1590 روپے کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان آئی ایم ایف کے تعاون کے باوجود معاشی عدم استحکام شکار رہے گا، بارکلیز

آئی ایم ایف کے مطالبے پر شرح سود میں اضافے کی خبریں اسٹاک ایکسچینج کو لے ڈوبی

کے ڈبلیو ایس بی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق 1000 گیلن والے کمرشل واٹر ٹینکرز کی قیمت 3124 روپے کر دی گئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل یہ قیمت 2724 روپے مقرر تھی۔

کے ڈبلیو ایس بی (KWSB ) کے مطابق گھریلو صارفین کو 5000 گیلن والا ٹینکر 3900 روپے میں پڑے گا جبکہ تجارتی شعبے سے منسلک افراد سے 6240 روپے وصول کیے جائیں گے۔

واٹر بورڈ نے ایندھن کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باعث نرخوں میں اضافہ کیا۔

15 فروری کو، وفاقی حکومت نے 7 بلین ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کو بحال کرنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو مطمئن کرنے کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 22.20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا۔

پیٹرول کی قیمت 249.80 روپے سے بڑھا کر 272 روپے فی لیٹر کر دی گئی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت 17 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافے سے 280 روپے ہوگئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے 30 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 202 روپے 73 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 68 پیسے اضافے سے 196 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

متعلقہ تحاریر