معیشت کا مشکل دن؛ اسٹاک میں مندی، ڈالر اور سونے کے بھاؤ بڑھ گئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا اور 100 انڈیکس 273 پوائنٹس کمی کے بعد 40 ہزار 510 پر بند ہوا جبکہ کرنسی مارکیٹس میں ڈالر اور صرافہ بازار میں سونے کے بھاؤ بڑھ گئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی کا رجحان رہا جبکہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اور صرافہ بازار میں سونے کے بھاؤ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا جبکہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت اور صرافہ بازار میں سونے کے بھاؤ بڑھ گئے ۔

یہ بھی پڑھیے

منگل کو کیپٹل مارکیٹ نے دن کا آغاز ایک مثبت نوٹ پر کیا تاہم اختتامی لمحات پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 273 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 510 پر بند ہوا ۔

حصص بازار میں آج 0.67 فیصد کمی  ریکارڈ کی گئی ہے۔ آج 94 کمپنیوں میں سے 74 کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 3 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

دوسری جانب  پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت  میں اضافہ ہوا ہے۔ آج انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی  قدر میں کمی ہوئی ہے ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق آج انٹر بینک امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 58 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ایک ڈالر 261 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے ۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ بڑھا ہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی  ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر267 روپے کی سطح پر آگیا ہے ۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باجود  مقامی بازار میں سونے کے بھاؤ بڑھ گئے ہیں۔ فی تولہ 300 جبکہ 10 گرام سونا 257 روپے مہنگا ہوا۔

مقامی بازار  میں فی  تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہونے کے بعد 1 لاکھ 94 ہزار 400 جبکہ 10 گرام 257 روپے اضافے سے 1 لاکھ 66 ہزار 666 روپےکا ہوگیا ۔

متعلقہ تحاریر