معیشت کا بدترین دن؛ ڈالر7 روپے مہنگا، سونے کے بھاؤ میں ہزاروں کا اضافہ، اسٹاک میں مندی

امریکی ڈالر لے مقابلے میں  روپیہ بدترین گراوٹ کا شکار ہوگیا، امریکی ڈالر انٹر بینک میں 4 روپے 61 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 7 روپے مہنگا ہوا ، سونے کا فی تولہ بھاؤ 2 ہزار 700 بڑھ گیا جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کے بادل چھائے رہے

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بدترین گراوٹ دیکھی گئی جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کے بادل چھائے رہے ۔

انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں بد ترین گراوٹ دیکھنے میں آئی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی منفی رجحان رہا ، صرافہ بازار میں بھی سونا مہنگا ہوا ۔

یہ بھی پڑھیے

شرح سود میں مزید 2 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے، معاشی ماہرین کی نیوز 360 سے گفتگو

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق آج انٹر ینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 61 پیسے  اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 266 روپے 11 پیسے کا ہوگیا ۔

اوپن مارکیٹ میں بھی روپیہ بدترین گراوٹ کا شکار ہوا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق آج اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 7 روپے مہنگا ہو کر  274 روپے کی سطح پر آگیا ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس بدھ کو 97.60 فیصد گرا، 0.24 فیصد کی معمولی منفی تبدیلی سے گزشتہ روز کے 40,510.37 پوائنٹس کے مقابلے 40,412.77 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 320 کمپنیز کے حصص کا لین دین ہوا جس میں 110 کمپنیزکے شیئر کی قیمت میں اضافہ جبکہ 178 کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔ 32 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

اسٹاک ایکسچینج  کی مندی اور کرنسی مارکیٹ  میں گراوٹ کے بعد صرافہ بازار میں بھی اچانک سے   فی تولہ سونا 2 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا جبکہ 10 گرام کا بھاؤ  2 ہزار 300 روپے  بڑھا ہے ۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2700 روپے مہنگا  کر ایک لاکھ 97 ہزار 100 روپےجبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 2315 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 68 ہزار 981 روپے ہوگیا ہے۔

متعلقہ تحاریر