موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ گراکر سی اے اے 3کردی ، آؤٹ لک مستحکم

انچوں بینکوں کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی کاؤنٹرپارٹی رسک ریٹنگز اور بیس لائن کریڈٹ اسیسمنٹس کو بھی سی اے اے 3 کردیا گیا

اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 300 بیسز پوائنٹس اضافے کے بعد  موڈیز نے پانچ پاکستانی بینکوں کی طویل مدتی ڈپازٹ ریٹنگز کو سی اے اے ون سے گھٹا کرسی اے اے 3 کردیا  تاہم  آؤٹ لک کو منفی سے مستحکم کر دیا گیا ہے۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافہ قرض دہندگان  کی رقم واپس کرنے کی صلاحیت کو کم کردیگا۔

یہ بھی پڑھیے

آئی ایم ایف کے ورچوئل اجلاس میں دونوں جانب سے سینئر حکام کی عدم شرکت

اسٹیٹ بینک کے ذخائر55.65کروڑڈالر اضافے سے 3.81ارب ڈالر ہو گئے

موڈیز کی جانب سے جن پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ کم کی گئی ہے ان میں  الائیڈ بینک لمیٹڈ (اے بی ایل)، حبیب بینک لمیٹڈ(ایچ بی ایل)،مسلم کمرشل بینک لمیٹڈ(ایم سی بی ) ، نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی ) اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) شامل ہیں۔

موڈیز نے پانچوں بینکوں کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی کاؤنٹرپارٹی رسک ریٹنگز (سی آر آرز) کو بھی سی اے اے ون سےسی اے اے 3 کر دیا ہے۔درجہ بندی کی کارروائی کے حصے کے طور پرموڈیزنے پانچ بینکوں کے بیس لائن کریڈٹ اسیسمنٹس (بی سی ایز) کو سی اے اےون سے گھٹا کر سی اے اے 3  کردیا ہے اور  اور اس کے نتیجے میں ان کی مقامی کرنسی کی طویل مدتی سی آر آرز کو بی تھری سے گھٹا کر سی اے اے 2کردیا ہے ۔

اسی طرح پانچوں پاکستانی بینکوں کی   طویل مدتی کاؤنٹرپارٹی رسک اسیسمنٹس بی تھری(سی آر) سے گھٹاکر سی اے اے 2(سی آر) کردی ہیں تاہم تمام بینکوں کی طویل مدتی بینک ڈپازٹ ریٹنگ پر آؤٹ لک کو منفی سے مستحکم کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر