اسٹاک میں مثبت رجحان، ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 666 پوائنٹس اضافے سے41 ہزار337 پر بند ہوا جبکہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی آئی اور صرافہ بازار میں بھی سونے کے بھاؤ میں کمی دیکھی گئی

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا جبکہ انٹربینک اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمی میں کمی آئی ،صرافہ بازار میں سونا بھی سستا ہوگیا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت رجحان رہا جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی آئی اور صرافہ بازار میں سونے کے بھاؤ میں بھی کمی دیکھی گئی ۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم کو اظفر احسن کا خط؛ مقامی موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ بندش سے آگاہ کیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 666 پوائنٹس  اضافے سے 41 ہزار 337 پر بند ہوا، آج 19 کروڑ 48 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 76 کروڑ روپے رہی۔

حصص بازار میں آج 342 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جس میں سے221 کی قیمتوں میں اضافہ اور93 کی قیمتوں میں کمی آئی جبکہ 28 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

دوسری جانب  انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے کے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ انٹربینک میں ڈالرتقریباً 7 روپے سستا ہوا ہے ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے 63 پیسے کی کمی آئی جس کے بعد ایک ڈالر 278 روپے 46 پیسے کی سطح پر آگیا ۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں کمی آئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 4.50 روپے کی کمی سے 282 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے ۔

عالمی صرافہ بازار میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود مقامی بازار میں سونے کے بھاؤ میں کمی آئی ہے ۔ آج فی تولہ سونا 4 ہزار 900 جبکہ 10 گرام سونا 4 ہزار 200 روپے سستا ہوا ۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 4 ہزار 900 روپے کمی سے 2 لاکھ ایک ہزار 600 جبکہ 10 گرام سونا 4 ہزار 200 کمی سے  ایک لاکھ  72 ہزار 840 روپے کا ہوگیا ۔

متعلقہ تحاریر