1400 سی سی اور دیگر سینکڑوں درآمدی اشیاء پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد کرنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے پہلے ہی ان کی سرکولیشن سمری منظور کرلی گئی ہے۔

وفاقی حکومت آئی ایم ایف کی خوشنودی حاصل کرنے کےلیے ہر فیصلہ کرنے کو تیار بیٹھی ہے اور اب وفاقی وزارت خزانہ نے کابینہ کے اجلاس کے قبل ہنگامی طور پر سینکڑوں لگژری آٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس سلسلے میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے پہلے ہی ان کی سرکولیشن سمری منظور کرلی گئی ہے۔ حکومتی فیصلے سے امپورٹڈ اور مقامی طور پر تیار ہونے والی 1400 سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

جے ایس گروپ کو بینک اسلامی کے اکثریتی حصص کے حصول سے روک دیا گیا

کاروباری ہفتے کا خوشگوار آغاز؛ اسٹاک میں مثبت رجحان، ڈالر اور سونا سستا

امپورٹڈ الیکٹرونکس آئٹمز، خواتین کیلئے امپورٹڈ میک اپ کے سامان پر سیلز ٹیکس 25 فیصد ہو جائے گا۔

امپورٹڈ لگژری برتنوں پر، امپورٹڈ باتھ رومز فٹنگز پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد ہو جائے گی۔

امپورٹڈ ٹائلز، سینٹری کے سامان، امپورٹڈ فانونس اور فینسی لائٹس پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح 25 ہو جائے گی۔

پالتو جانوروں کی امپورٹڈ خوراک، امپورٹڈ برانڈڈ شوز پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد ہو جائے گی۔

امپورٹڈ برانڈ ہیڈ فونز، آئی پوڈ اور اسپیکرز، امپورٹڈ دراوزوں اور کھڑکیوں پر سیلز ٹیکس 25 فیصد ہو جائے گا۔

خواتین کیلئے امپورٹڈ برانڈ کے پرس، امپورٹڈ شیمپو، صابن اور لوشن پر سیلز ٹیکس 25 فیصد ہو جائے گا۔

امپورٹڈ لپ اسٹک، فیس پاؤڈر، بالوں کیلئے رولر اور ڈرائرز پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد عائد ہو گی۔

متعلقہ تحاریر