چائنا سے قرض ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں معمولی اضافہ ہوگیا  

اسٹیٹ بینک کے مطابق چائنا سے 500 ملین ڈالر کا قرضہ ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر4ارب 30 کروڑ ڈالر ہوگئے جبکہ کمرشل بینکس کے پاس  5 ارب 45 کروڑ ڈالر موجود ہیں، مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب  75 کروڑ 40 ڈالر ہوگئے

اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی ) کے زرمبادلہ کے ذخائر چار اعشاریہ 3 ارب تک بڑھ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق چائنا سے 500 ملین ڈالر قرض سے  ذخائر اضافہ ہوا ہے ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چائنا سے 500 ملین ڈالر کا قرضہ ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر چار اعشاریہ تین ارب تک بڑھ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پالیسی ریٹ سے 3 فیصد زائد پر ٹی بلز کی فروخت؛ شرح سود میں اضافے کا پیش خیمہ

ایس بی پی کےاعداد و شمار میں بتایا گیا کہ مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر ہفتہ وار بنیادوں پر12 اعشاریہ 7 فیصد اضافے سے  چار اعشاریہ  تین ارب ڈالر تک پہنچ گئے ۔

مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 3مارچ کوختم ہونے والے ہفتےمیں 48.61 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ مرکزی بینک کے ذخائر 48.69 کروڑ ڈالر بڑھ کر 4.3 ارب ڈالر رہے۔

ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر3 مارچ کو  9 ارب 75 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہے۔ کمرشل بینکس کے ذخائر میں 8 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد وہ 5 ارب 45 کروڑ ڈالر ہوگئے ۔

اعداد و شمار کے مطابق 3 مارچ 2023 کو،ایس بی پی  کے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر24 فروری کو 3,814 ملین ڈالر کے مقابلے میں 487 ملین ڈالر بڑھ کر 4,301 ملین ڈالر رہے۔

معاشی امورکے ماہرین نے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید بہتری کیلئے جلد از جلد بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قرض  پروگرام کی بحالی سے  منسلک کیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر