کاروبار کا آخری روز مثبت رہا؛ اسٹاک میں تیزی ،ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں کمی آئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 208 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 793 پر بند ہوا جبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں فی ڈالر ڈیڑھ روپے سستا ہوا جبکہ فی تولہ سونے کے بھاؤ بھی کم ہوئے ہیں

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت جبکہ صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی رہی جبکہ کرنسی مارکیٹ  میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہوا ،صرافہ بازار میں سونا کا بھاؤ بھی کم ہوگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

چائنا سے قرض ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں معمولی اضافہ ہوگیا  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 208 پوائنٹس اضافے سے41 ہزار 793 پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن تقریباً 16 ارب روپے بڑھ کر 6383 ارب روپے ہوگئی۔

دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی  روپے کے مقابلے میں   امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ۔ انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 52 پیسے سستا ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 52 پیسے کمی سے 280 روپے 77 پیسے کی سطح پر آگیا ۔آج ڈالر کی قدر میں صفر اعشاریہ 54 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوا ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں  ایک ڈالر ایک روپے 50 پیسے کی کمی سے 283 روپے کی سطح پر آگیا ہے ۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے مہنگا ہونے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ کم ہوئے ۔ ایک تولہ سونا 200 روپے کمی سے ایک لاکھ 97 ہزار 500 روپے کا ہوگیا

بیوپاریوں کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی ہوئی جس کے بعد مقامی صرافہ بازار میں 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 69 ہزار 324 روپے تک پہنچ گئی ۔

متعلقہ تحاریر