معیشت دباؤ کا شکار؛ اسٹاک مارکیٹ میں مندی، ڈالر اور سونے کے بھاؤ بڑھ گئے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس 40 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 816 پر بند ہواجبکہ انٹر بینک میں ڈالر اور صرافہ بازار میں سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا جبکہ انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا تاہم سونے کے بھاؤ بھی بڑھ گئے ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روز منفی رجحان رہا تاہم انٹر بینک ڈالر مہنگا اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں سستا ہوا جبکہ صرافہ بازار میں سونا مہنگا ہوگیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
بھارت سے تجارتی تعلقات کی معطلی کے باوجود پاکستانی درآمدات میں 13فیصد اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس 40 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 816 پر بند ہوا جو کہ صفر اعشاریہ 10 فیصد کی منفی تبدیلی رہی ہے ۔
اسٹاک مارکیٹ میں 319 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 113 کے بھاؤ میں اضافہ جبکہ 184 کے بھاؤ کم ہوئے ۔22 کمپنیز کی حصص مستحکم رہے ۔
دوسری جانب انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوا ہے ۔
اسٹیٹ بینک پاکستان (پی بی ایس )کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر 68 پیسے مہنگا ہوکر282 روپے 29 پیسے ہوگیا ہے ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/8bkRlHzgTg pic.twitter.com/F8Ggrpzwwd
— SBP (@StateBank_Pak) March 14, 2023
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ کم ہوکر 284 روپے ہے۔
صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان رہا ۔ آج ایک تولہ سونا 2 ہزار 300 رروپے مہنگا ہوا جبکہ 10 گرام سونا تقریباً 2 ہزار روپے مہنگا ہوا ۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 2300 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ ایک ہزار 500 روپے اور 10 گرام سونا 2 ہزار 1 لاکھ 72 ہزار 754 کا ہوگیا ۔