موٹرسائیکل، رکشوں اور چھوٹی گاڑیوں کو پٹرول پر 50 روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ

موٹر سائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیاں کم آمدن عوام کی سواری ہے اس کیلئے پٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی، وزیراعظم کی منصوبے کو جلد عملی جامہ پہنانے کی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف نے موٹر سائیکل،رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لئے پٹرول پر فی لیٹر 50 روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعٖظم تے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کم آمدن والے غریب عوام کیلئے پٹرولیم سبسڈی میں موٹر سائیکل اور  رکشے کے علاوہ 800 سی سی تک کی  چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے تمام کم آمدن صارفین کو شامل کیا جائے۔وزیراعظم نے پیٹرولیم سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیے

بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہباز حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

موٹرسائیکلوں کیلیے پٹرول پر سبسڈی کا حکومتی منصوبہ ناقابل عمل قرار

وزیر اعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کم آمدن پٹرولیم صارفین کیلئے پٹرولیم ریلیف پیکیج پر جائزہ اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں کم آمدن غریب عوام کیلئے 50 روپےفی لیٹر تک پٹرولیم ریلیف پیکیج دیا جائے گا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پٹرولیم سبسڈی میں موٹر سائیکل، رکشے،کے علاوہ 800 سی سی سمیت دیگر چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے تمام کم آمدن صارفین کو شامل کیا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پیٹرولیم سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور پٹرولیم سبسڈی پر موثر عمل درآمد کیلئے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے جامع حکمت عملی مرتب کریں۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیاں کم آمدن عوام کی سواری ہے اس کیلئے پٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی۔

انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شدید معاشی مشکلات کے باوجود غریب عوام کی ہر ممکن مدد کیلئے کوشاں ہیں،موٹر سائیکل رکشہ اور چھوٹی گاڑیاں کم آمدن عوام کی سواری ہے اس کیلئے پٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی۔

حکومت شدید معاشی مشکلات کے باوجود غریب عوام کی ہر ممکن مدد کے لیے کوشاں ہیں۔وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے اجلاس کو کم آمدن افراد تک پیٹرولیم سبسڈی کی فراہمی کی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔

متعلقہ تحاریر