اسٹاک میں تباہی؛ 100انڈیکس میں 500 پوائنٹس کمی، 5 روز میں 1500 پوائنٹس کی گراوٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کا 100 انڈیکس 501 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 376 کی سطح پرآگیا ہے جبکہ 5 روز کے دوران 1500 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم ڈالر کی قدر میں معمولی کمی اور سونے کے بھاؤ میں نمایاں طور پر کم ہوئے

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھائے رہے تاہم کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی جبکہ سونا کا بھاؤ  بھی کم ہوا ہے ۔

غیر یقینی سیاسی و معاشی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل پانچویں روز بھی منفی رجحان رہا تاہم کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر بڑھی ہے جبکہ سونا کا بھاؤ کم ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیے

ای سی سی کی پی ایس او کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے 100ملین ڈالر کی خصوصی گرانٹ

انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام پر شکوک و شبہات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی۔ 100 انڈیکس میں 501 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کا 100 انڈیکس 501 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 376 کی سطح پر آگیا ہے۔ آج اسٹاک مارکیٹ میں ایک اعشاریہ 23 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج مسلسل پانچویں روز بدترین مندی چھائی رہی  ۔ حصص بازار میں 5 روز کے دوران   100انڈیکس میں ایک ہزار 400 سو97 پوائنٹس کمی ہوئی ہے ۔

دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی آئی ہے۔ آج روپے کی قدرمیں صفر اعشاریہ 25 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی ) کے اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر72 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک ڈالر 253 روپے 20 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق  اوپن مارکیٹ میں  انٹر بینک سے بر عکس  ڈالر  کی قدر میں اضافہ ہوا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے اضافے سے 286 روپے کا ہوگیا ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن  کے مطابق ایک تولہ سونا  2300 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 1 ہزار 900 جبکہ 10 گرام سونا 1971 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 73 ہزار 97 روپے کا ہوگیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر