سرکاری آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، اسلام آباد کے شہری سب سے مہنگا آٹے خریدنے پر مجبور

فیڈرل بیورو آف سٹیٹسٹکس کے مطابق ملتان 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا 2906  روپے ، کراچی اور کوئٹہ میں 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا 2900 روپے تک میں دستیاب ہے۔

ملک بھر میں آٹے کے دام ایک بار پھر بے لگام ہو گئے ، سرکاری 10 کلو آٹا کا تھیلا 510 روپے تک مہنگا ہو گیا۔

رمضان کی آمد پر شہر اقتدار اور پنجاب میں آٹے کی قیمتوں کو پَر لگ گئے ہیں۔ ایک ہفتے میں اسلام آباد میں اوپن مارکیٹ میں  آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1705 روپے تک مہنگا ہوا ہے اور یوں اسلام آباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

عرب ممالک کی ناراضگیاں؛ آئی ایم ایف سے مالی امداد ناممکن ہوگئی

مالی سال کے 8 ماہ میں امریکا سے ترسیلات زر میں 3 فیصد اضافہ

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں راولپنڈی میں آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 1638 روپے تک مہنگا ہوا ہے اور راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2933 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق بہاولپور میں آٹے کا تھیلا 1371 روپے 66 پیسے تک مہنگا ہوا۔ سیالکوٹ ، فیصل آباد ، سرگودھا میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1020 روپے تک بڑھی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق لاہور میں 20 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 1021 روپے تک کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملتان 306 اور گوجرانوالہ میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 267 روپے تک بڑھی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق بنوں 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا 250 ،  کوئٹہ 120 اور پشاور میں 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا 50 روپے تک مہنگا ہوا۔

فیڈرل بیورو آف سٹیٹسٹکس کے مطابق ملتان 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا 2906  روپے ، کراچی اور کوئٹہ میں 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا 2900 روپے تک میں دستیاب ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق  خضدار2850, گوجرانوالہ ,پشاور , بنوں میں آٹے کا تھیلا 2800 روپے تک میں دستیاب ہے۔

متعلقہ تحاریر