اسٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی، ڈالر مہنگا اور سونا سستا ہوگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی دیکھی گئی 100 انڈیکس 58 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار پر بند ہوا جبکہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

ہفتہ وار تعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا جبکہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا تاہم صرافہ بازار میں سونے کے بھاؤ کم ہوگئے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز معمولی تیزی دیکھی گئی۔ کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی آئی جبکہ صرافہ بازار میں سونا سستا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عرب ممالک کی ناراضگیاں؛ آئی ایم ایف سے مالی امداد ناممکن ہوگئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران اتار چڑھاؤ غالب رہا تاہم کاروبارہ کے اختتام پر انڈیکس میں 58 پوائنٹس کا اضآفہ ہوا ۔

آج پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروبار کا مثبت آغازہوا اور 40,066.33 پوائنٹس  پہنچا تاہم، بعد میں، انڈیکس انٹرا ڈے کم ترین سطح پر آ گیا۔

آج حصص بازار کا 100 انڈیکس 58 پوائنٹس یا 0.15 فیصد اضافے کے ساتھ 40 ہزار پر بند ہوا۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضآفہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق آج انتر بینک کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 30 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 283 روپے 58 پیسے کا ہوگیا ہے۔

صرافہ بازار میں سونے کے بھاؤ میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ سونے کے بیوپاریوں کے مطابق آج فی تولہ سونا 1100 روپے سستا ہوا ہے ۔

جیولرز ایسوسی ایشن ایک تولہ سونا 1100 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 4 ہزار 600 روپے جبکہ دس گرام سونا 944 روپے کمی سے ایک لاکھ 60 ہزار 794 روپے کا ہوگیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر