اتحادی حکومت کے آٹھ ماہ؛ ترسیلات زر 11، درآمدات 21، برآمدات 10 فیصد کم ہوگئی

وزارت خزانہ کے مطابق آٹھ ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاری 40 فیصد کم ہوگئی جبکہ پاکستانی کرنسی اپنی قدر102 روپے تک کھو چکی ہے، برآمدات 10 اور درآمدات 21 فیصد کم ہوئی

پی ڈیم ایم اتحادی حکومت کے آتھ ماہ کے دوران ترسیلات زر 10.9 فیصد، برآمدات میں 9.7 فیصد، درآمدات میں 21 فیصد جبکہ بیرونی سرمایہ کاری میں 40.4 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کردی ہے جس کے مطابق گزشتہ آٹھ ماہ میں ترسیلات زر 10.9، درآمدات میں 21، برآمدات میں 9.7 اور بیرونی سرمایہ کاری میں 40.4 فیصد کی کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

خراب معاشی صورتحال: حکومت نے سکوک بانڈز کا اجرا روک دیا

آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے 8 ماہ میں ترسیلات زر 10.9 فیصد کم ہوئیں، گزشتہ مالی سال ترسیلات 20.2 ارب ڈالر تھیں رواں مالی سال 18 ارب اکھٹی ہوئیں۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ برآمدات میں 9.7 فیصد  کی کمی ہوئی جبکہ برآمدات میں رواں مالی سال 2 ارب ڈالر کی کمی ہوئی تاہم درآمدات میں 21 فیصد کمی سے تجارتی خسارہ کم ہوا۔

معاشی آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 68 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ بیرونی سرمایہ کاری میں 40.4 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

وزارت خزانہ کی آؤٹ لک رپورٹ میں روپے کی قدر میں کمی سے متعلق کہا گیا ہے کہ ایک سال میں روپے کی قدر میں 101 روپے 58 پیسے کی کمی ہوئی۔

ایف بی آر محصولات میں 18.2 اور نان ٹیکس آمدنی میں 33.6 فیصد کا اضافہ ہوا مگر ساتھ ہی افراط زر کی شرح میں ایک سال 26.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  فروری  2023 میں مہنگائی بڑھنے کی شرح  31.5 فیصد رہی جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں افراط زر 10.5 فیصد تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  بڑی صنعتوں کی پیداوار میں رواں مالی سال 7.9 فیصد کی کمی ہوئی اور  رواں مالی سال مالیاتی خسارے میں 4 فیصد کا اضافہ ہوا۔

جولائی تا فروری  8 ماہ میں مالیاتی خسارہ  1974 ارب روپے رہا۔ جولائی تا فروری پرائمری بیلنس  945 ارب روپے سرپلس رہا جبکہ گزشتہ مالی اسی عرصے میں پرائمری بیلنس منفی  210 ارب روپے تھا۔

یہ بھی پڑھیے

فاٹف کے بعد بڑی کامیابی، پاکستان یورپی یونین کی ہائی رسک فہرست سے نکل گیا

آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق  رواں مالی سال جولائی تا فروری ترسیلات زر میں 10 اعشاریہ 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔  رواں مالی سال جولائی تا فروری برآمدات میں 9اعشاریہ 7فیصد کمی ہوئی حجم 18اعشاریہ 6ارب ڈالر رہا۔

وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ رواں مالی سال جولائی تا فروری درآمدات میں 21 فیصد کمی ہوئی حجم 37اعشاریہ 4 ارب ڈالر رہیں جبکہ رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں جاری کھاتوں کے خسارہ میں 68 فیصد کمی ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ  رواں سال جاری کھاتوں کے خساروں کا حجم 3اعشاریہ 9 ارب ڈالر رہا جبکہ  براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 40 اعشاریہ 4 فیصد کمی سے78 کروڑ 44 لاکھ ڈالر رہیں۔

متعلقہ تحاریر