اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 35کروڑ40لاکھ ڈالر کی کمی
غیرملکی قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کمی آئی ہے،زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر اب 4 ارب 24 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
پاکستان کے زرمبادلہ مجموعی ذخائر 9ارب 81 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
یہ بھی پڑھیے
اتحادی حکومت کے آٹھ ماہ؛ ترسیلات زر 11، درآمدات 21، برآمدات 10 فیصد کم ہوگئی
وزیر خزانہ نے سینیٹر فیصل جاوید کا معیشت پر مناظرے کا چیلنج قبول کرلیا
اسٹیٹ بینک کے مطابق غیرملکی قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی آئی ہے، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر اب 4 ارب 24 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کےذخائر 3 کروڑ ڈالر اضافے کے ساتھ 5 ارب 57 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی سطح پر موجود ہیں۔مر کزی بینک کاکہنا ہے کہ24 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 9 ارب 81 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی سطح پر تھی۔