کے الیکٹرک کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے پر حکومتی درخواست پر فیصلہ محفوظ
نیپرا حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روہے 45 پیسے فی یونٹ تک اضافہ مانگا گیا۔
نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے لئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں حکومتی درخواست پر سماعت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی حکومتی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
ہر پاکستانی 2 لاکھ 25 ہزار 247 روپے کا مقروض ہو گیا ہے، رپورٹ
پاکستان اور چین کے درمیان خنجراب پاس کو تین سال بعد دوبارہ کھول دیا گیا
نیپرا حکام نے بتایا ہےکہ حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روہے 45 پیسے فی یونٹ تک اضافہ مانگا گیا۔
نیپرا حکام کے مطابق گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ مد میں 1 روپے 55 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے۔
درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاق کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین سے سابقہ درخواستوں پر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اضافہ وصول نہیں کیا گیا تھا۔
درخواستوں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈسکوز کے صارفین سے ان سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اضافہ وصول کیا جا چکا ہے۔ ملک میں یکساں ٹیرف کیلئے کے الیکٹرک صارفین سے بھی وصولی ہو گی۔
سی پی پی اے حکام کا کہنا ہے کہ وفاق کی درخواست منظور ہونے کی صورت میں کے الیکٹرک کے صارفین پر 20 ارب روپے تک کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
سی پی پی اے حکام کے مطابق کراچی کے صارفین اپریل سے جون تک اوسطاً 4 روپے 76 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کریں گے۔