وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا 10 سے 16 اپریل تک دورہ امریکا شیڈول، ذرائع وزارت خزانہ

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ عالمی امدادی اداروں کو حکومتی معاشی اصلاحات سے آگاہ کریں گے، عالمی امدادی اداروں کو معاشی نظم و ضبط سے آگاہ کیا جائے گا۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے اہم ترین بات چیت کے لیے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اسی ماہ واشگنٹن جائیں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار 10 سے 16 اپریل تک امریکا کا دورہ کریں گے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی اسپرنگ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے 

خام مال کی درآمد پر پابندی، موبائل فون انڈسٹری تباہی کے دہانے پر، 20 ہزار نوکریاں داؤ پر لگ گئیں

برآمدی آمدن کی واپسی میں تاخیر پر3 سے 9 فیصد تک جرمانہ عائد کرنیکا فیصلہ

وزارت خزانہ کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کہ سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد بھی وزیر خزانہ کے ساتھ امریکا جائیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دورہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف حکام سے علیحدہ ملاقات کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ عالمی امدادی اداروں کو حکومتی معاشی اصلاحات سے آگاہ کریں گے، عالمی امدادی اداروں کو معاشی نظم و ضبط سے آگاہ کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران اسحاق ڈار عالمی امدادی اداروں کو دوست ملکوں سے فنڈنگ کی پیش رفت سے متعلق کریں گے۔

متعلقہ تحاریر