مارچ کے مہینے میں سیمنٹ کی فروخت میں 24.19 فیصد کمی ریکارڈ

ایسوسی ایشن کے جاری اعدادوشمار کے مطابق مارچ  2023 میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.356 ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ سال مارچ کی مقامی فروخت 4.710 ملین ٹن رہی تھی۔

کراچی: آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2023 کے مہینے میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 3.795 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال مارچ کی 5.006 ملین ٹن فروخت سے 24.19 فیصد کم رہی۔

ایسوسی ایشن کے جاری اعدادوشمار کے مطابق مارچ  2023 میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.356 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال مارچ کی مقامی فروخت 4.710 ملین ٹن سے 28.75 فیصد کم رہی۔

مارچ 2023 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 4 لاکھ 38 ہزار 433 ٹن رہی ، جو مارچ 2022 کی 2 لاکھ 95 ہزار 321 ٹن ایکسپورٹ کے مقابلے میں 48.46 فیصد زائد رہی۔

یہ بھی پڑھیے 

وزارت خزانہ نے غیر منظور شدہ فنڈز کے استعمال پر پابندی عائد کردی

سعودی عرب نے پاکستان، لبنان اور مصر کی مالی مدد سے ہاتھ اٹھا لیا

ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ مارچ 2023 کے مہینے میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی فروخت 2.82 ملین ٹن رہی جو مارچ 2022 کی 3.929 ملین ٹن فروخت سے 28.22 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

مارچ 2023 میں جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مجموعی فروخت 9 لاکھ 74 ہزار 467 ٹن رہی جو مارچ 2022 کی 1.076 ملین ٹن فروخت سے 9.48 فیصد کم رہی۔

شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے مارچ 2023 کے مہینے میں مقامی مارکیٹ میں 2.72 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی جو مارچ 2022 میں مقامی مارکیٹ کی 3.849 ملین ٹن فروخت سے 29.33 فیصد کم رہی۔

مارچ 2023 میں جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت 6 لاکھ 36 ہزار 465 ٹن رہی جو مارچ 2022 کی 8 لاکھ 61 ہزار 742 ملین ٹن فروخت کے مقابلے میں 26.14 فیصد کم رہی۔

شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے مارچ 2023 کے دوران 1 لاکھ 431 ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی جو مارچ 2022 کی 80 ہزار 584 ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ سے 24.63 فیصد زائد ہے۔

ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے مارچ 2023 میں 3 لاکھ 38 ہزار 2 ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی جو مارچ 2022 میں جنوبی علاقوں کی فیکٹریوں سے کی جانے والی 2 لاکھ 14 ہزار 737 ٹن ایکسپورٹ سے 57.40 فیصد زائد رہی۔

رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ جولائی تا مارچ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی (مقامی و ایکسپورٹ) فروخت 33.6 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں کی گئی 40.769 ملین ٹن فروخت کے حساب سے 17.59 فیصد کم رہی۔

رواں مالی سال جولائی تا مارچ  سیمنٹ کی مقامی فروخت 30.564 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی مقامی فروخت 36.126 ملین ٹن کے مقابلے میں 15.40 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

رواں مالی سال جولائی تا مارچ سیمنٹ کی ایکسپورٹ 34.62 فیصد کمی سے 3.036 ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 4.643 ملین ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی تھی۔

شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے رواں مالی سال جولائی تا مارچ کے دوران 25.047 ملین ٹن سیمنٹ مقامی مارکیٹ میں فروخت کی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی مقامی فروخت 29.937ملین ٹن کے مقابلے میں 16.33فیصد کم رہی۔

رواں مالی سال جولائی تا مارچ کے دوران شمالی علاقوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 14.56فیصد اضافہ سے  7 لاکھ 78 ہزار 437 ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 6لاکھ 79ہزار 481ٹن رہی تھی۔ رواں مالی سال جولائی تا مارچ کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مجموعی فروخت 15.56فیصد کمی سے 25.826 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 30.617ملین ٹن رہی تھی۔

رواں مالی سال جولائی تا مارچ کے دوران جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت 5.517ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی مقامی فروخت 6.189 ملین ٹن کے مقابلے میں 10.86فیصد کم رہی۔ جولائی تا مارچ 2023کے دوران جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی ایکسپورٹ 43.05فیصد کمی سے 2.257 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 3.964 ملین ٹن رہی تھی۔ جولائی تا مارچ 2023کے دوران جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی مجموعی فروخت 23.43فیصد کمی سے 7.774ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 10.152ملین ٹن رہی تھی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق شمالی اور جنوبی علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیاں کئی ماہ سے نمایاں طور پر سست روی کا شکار ہے جو سیمنٹ انڈسٹری کے ساتھ ساتھ تعمیراتی سرگرمیوں سے وابستہ ہنرمند اور غیرہنرمند مزدوروں کے روزگار میں بھی کمی کا سبب بن رہی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام، شرح مبادلہ میں مسلسل کمی اور کمزور معاشی اشاریوں کی وجہ سے سیمنٹ سمیت دیگر تمام صنعتی شعبے بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر