خریف کے موسم میں فصلوں کو 27 فیصد پانی کی کمی کا خدشہ ہے، ارسا

ارسا کے مطابق پنجاب اور سندھ کو 59.07 ملین ایکڑ فٹ تک پانی دستیاب ہوگا۔ پنجاب اور سندھ کو اوائل خریف میں 27 فیصد پانی کی قلت کا سامنا ہوگا۔

معشیت کے لیے خطرے کی ایک اور گھنٹی، رپورٹ کے مطابق خریف کی فصل کیلئے 27 فیصد پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

موسم خریف کیلئے پانی کی دستیابی کے جائزے کیلئے ارسا ایڈوئزری کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں خریف کی فصل کے لیے پانی کی دستیابی سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے 

فروری 2022 کے بعد حکومتی قرض میں 27فیصد اور مہنگائی میں 31فیصد اضافہ

پاک سوزوکی  نے 3ماہ میں چوتھی مرتبہ گاڑیاں مہنگی کردیں

ارسا ایڈوائزری کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خریف کیلئے پانی کی قلت کا تخمینہ 27 فیصد تک لگا دیا گیا۔

ارسا کے مطابق صوبوں کو پانی کی فراہمی کے دوران نقصانات 13.96 ملین ایکڑ فٹ رہیں گے۔ موسم خریف میں صوبوں کو آبپاشی کیلئے 70 ملین ایکڑ فٹ تک پانی دستیاب ہوگا۔

ارسا کے مطابق خریف میں 7.26 ملین ایکڑ فٹ پانی سمندر میں جائے گا۔ ارسا کے مطابق خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو 3.67 ملین ایکڑ فٹ پانی ملے گا۔

ارسا کے مطابق پنجاب اور سندھ کو 59.07 ملین ایکڑ فٹ تک پانی دستیاب ہوگا۔ پنجاب اور سندھ کو اوائل خریف میں 27 فیصد پانی کی قلت کا سامنا ہوگا۔

خریف کے آخر میں سندھ اور پنجاب کو 10 فیصد پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پانی کے ضیاع اور نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔

متعلقہ تحاریر