ملکی زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 5.61 کروڑ ڈالر کی کمی

اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 3.64ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1.97کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ، ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر9ارب 76 کروڑ ڈالر رہے

ملکی زر مبادلہ کے مجموی ذخائر میں 5.61کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے31 مارچ کو ختم ہو نے والے ہفتے  کے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی تفصیلات  جاری کردیں۔

یہ  بھی پڑھیے

خریف کے موسم میں فصلوں کو 27 فیصد پانی کی کمی کا خدشہ ہے، ارسا

فروری 2022 کے بعد حکومتی قرض میں 27فیصد اور مہنگائی میں 31فیصد اضافہ

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر  31 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں 5.61 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر  31 مارچ تک 9 ارب 76 کروڑ ڈالر  رہے۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3.64 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.20 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.97 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.55 ارب ڈالر رہے۔

متعلقہ تحاریر