پاکستانی معیشت پر صارفین کے اعتماد کا اعشاریہ 26 فیصد تنزلی کا شکار

صارفین کے اعتماد کا اعشاریہ ستمبر 2018 میں اپنے عروج پر پہنچنے کے بعد55.97 سے 26 فیصد کم ہوکر مارچ 2023 میں 29.9پرآگیا ہے، ٹاپ لائن سیکیورٹیز

ملک میں حکومت کی ناقص پالیسیوں اور فیصلہ سازی میں غیرضروری تاخیر کے باعث معیشت دیوالیہ پن کےدہانی پر کھڑی ہے۔ڈالر کے بحران کے اور درآمدات پرپابندی کے باعث معیشت کا پہیہ تقریباً رک گیا ہے۔

ایسے میں معیشت پر صارفین کے اعتماد کا اعشاریہ(سی سی آئی) تشویشناک حد تک کم ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

رواں مالی سال کے دوران ترسیلات زر میں 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 6 ارب ڈالر کا سنگ میل بھی عبور کرلیا

ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے اسٹیٹ بینک کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صارفین کے اعتماد کا اعشاریہ ستمبر 2018 میں اپنے عروج پر پہنچنے کے بعد55.97 سے 26 فیصد کم ہوکر مارچ 2023 میں 29.9پرآگیا ہے۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کےمطابق سی سی آئی انڈیکس 42.82فیصد کی 10 سالہ اوسط سے بھی نیچے آگیا ہے۔

متعلقہ تحاریر