کاروباری ہفتے کا پہلا روز بھاری گزرا، اسٹاک منفی، ڈالر ڈھائی روپے مہنگا ہوگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 213 پوائنٹس کمی سے 39 ہزار 835 پر بند ہوا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر ڈھائی روپے اضافے سے 288 روپے کا ہوگیا اور ایک تولہ سونا 2 لاکھ 17 ہزار 700 روپے
ہفتہ وار تعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی مہنگا ہوا اور صرافہ بازار میں سونے کا داموں میں بھی بڑا اضآفہ ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آغاز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا جبکہ کرنسی مارمیٹ میں ڈالر میزد مہنگا ہوا ہے اور سونے کے بھاؤ میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
رواں مالی سال کے دوران ترسیلات زر میں 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 213 پوائنٹس کمی سے 39 ہزار 835 پر بند ہوا جوکہ صفر اعشاریہ 53 فیصد کی کمی منفی کمی ہے۔
گزشتہ روز 135,135,452 حصص کے مقابلے میں دن کے دوران مجموعی طور پر 105,892,904 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز 3.201 ارب روپے کے مقابلے میں حصص کی قیمت 1.835 بلین روپے رہی۔
اسٹاک مارکیٹ میں 341 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 134 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 186 میں کمی جبکہ 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 2 روپے 44 پیسے مہنگا ہو کر 287 روپے 9 پیسے ہوگیا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/ubh1tFDBEu pic.twitter.com/bSZt3BFlqk
— SBP (@StateBank_Pak) April 10, 2023
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی پاکستانی روپیہ دباؤ کا شکار رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپے 50 پیسے اضافے سے 293 روپے ہوگیا ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ آج ایک تولہ سونا 3 ہزار 100 روپے اضآفے سے 2 لاکھ 17 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔