اسحاق ڈار کی شب و روز محنت؛ ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کرنسی مارکیٹ میں ڈالر پاکستانی روپے کو پچھاڑتے ہوئے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی رہی اور سونےن کے فی تولہ بھاؤ بھی بڑھ گئے
پاکستان روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اورصرافہ بازار میں سونے کے بھاؤ میں مزید اضافہ دیکھا گیا جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی چھائی رہی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کرنسی مارکیٹ میں ڈالر روپے کو شدید دباؤ میں رکھتے ہوئے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی معیشت پر صارفین کے اعتماد کا اعشاریہ 26 فیصد تنزلی کا شکار
آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعاداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 34 پیسے ماضآفے سے 288 روپے 43 پیسے ہوگیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/j6J2I7hRZN pic.twitter.com/DyItuG3SKh
— SBP (@StateBank_Pak) April 11, 2023
اسحاق ڈار کی بطور وزیر خزانہ آمد کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں 20 فیصد یعنی کہ 59 روپے جبکہ موجودی حکومت کے ایک سال کے دوران ڈالر 37 فیصد یعنی کہ 106 روپے مہنگا ہوا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ آج حصص بازار کا 100 انڈیکس 31 پوائنٹس کمی سے 39 ہزار 804 پر بند ہوا۔
منگل کو دن کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس میں تیزی رہی تاہم تیزی عارضی ثابت ہوئی اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 31 پوائنٹس کمی ہوئی۔
آئی ایم ایف پروگرام کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے مجموعی طور پر سرمایہ کارمحتاط نظر آئے، اور حصص بازار نے فلیٹ ٹریڈنگ والیوم کے ساتھ ملے جلے سیشن کا سامنا کیا۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے بڑھنے سےایک تولہ سونے کا2 لاکھ 18 ہزار 300 روپے ہوگیا ہے۔