مہنگائی اور خسارے سے جڑی پاکستانی معیشت کی شرح نمو رواں سال 0.5 فیصد رہے گی، آئی ایم ایف
آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح 27.1 فیصد اور کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2.3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کا کٹھا چٹھا کھول دیا، معاشی ترقی میں 6 فیصد سے کم ہو کر محض 0.5 فیصد رہے گی، بے روزگاری کی شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی۔
آئی ایم ایف نے عالمی معاشی آوٹ لک جاری کردیا ہے ، جس میں پاکستان کی معیشت کے لیے پے در پے مشکلات کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ مہنگائی ، خسارے اور بے روزگاری بڑھی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اسحاق ڈار کی شب و روز محنت؛ ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کاروباری ہفتے کا پہلا روز بھاری گزرا، اسٹاک منفی، ڈالر ڈھائی روپے مہنگا ہوگیا
رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح 27.1 فیصد اور کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2.3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 6.2 فیصد تھی جو رواں مالی سال 7 فیصد تک پہنچ جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال ملکی معاشی صورتحال میں بہتری ہو گی، آئندہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ 3.5 فیصد اور مہنگائی کم ہو کر 21.9 فیصد ہو گی آئندہ مالی سال کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2.4 فیصد اور بیروزگاری کی شرح 7 فیصد سے کم ہو کر 6.8 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 0.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کر دی ہے جو گزشتہ مالی سال 6 فیصد تھی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے ایشیائی ترقیاتی بنک نے 0.6 فیصد اور عالمی بنک نے معاشی ترقی کی شرح محض 0.4 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔