اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا، روپے کی قدر میں اضافہ بھی ہوگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کا 100 انڈیکس 321 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کردیا جبکہ ڈالر کی قدر میں پونے 2 روپے اور فی تولہ سونا کے بھاؤ میں 300 روپے کمی آئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کا مثبت رجحان رہا جبکہ کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھی اور سونے کے بھاؤ میں بھی کمی آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر جبکہ صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مہنگائی اور خسارے سے جڑی پاکستانی معیشت کی شرح نمو رواں سال 0.5 فیصد رہے گی، آئی ایم ایف

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 321 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پار کرتا ہوا 40 ہزار 126 پربند ہوا ہے۔

آج حصص  بازار میں تقریباً 8 کروڑ شیئر کا کاروبار 2 ارب 56 کروڑ میں طے پایا جبکہ حصص بازار کی کیپٹلائزیشن 34 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 100 ارب روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر پونے 2 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپے سستا ہوا۔

اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قدر میں ایک روپے 81 کم ہوئی جس کے بعد ایک ڈالر 286 روپے 62 پیسے کا ہوگیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں  ڈالر ایک روپیہ کمی سے 294 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونا 300 روپے سستا 2 لاکھ 18 ہزار روپے ہو گیا جبکہ 10 گرام سونا ایک لاکھ 86 ہزار 900 روپے ہوگیا ہے۔

متعلقہ تحاریر