پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط ہوجائیں گے، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف بورڈ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دیگا، امید ہے پاکستان مختلف شعبوں میں اصلاحات میں پیش رفت جاری رکھے گا اور آئی ایم ایف پروگرام کو بروقت مکمل کریگا،ڈائریکٹر جہاد ازور کا وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ ورچوئل اجلاس کے بعد بیان

آئی ایم ایف کے ڈائریکٹربرائے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا جہاد ازور نے اپنے اعتماد کا اظہار کیا کہ اسٹاف لیول ایگریمنٹ پر جلد دستخط ہو جائیں گے، جس کے بعد عالمی مالیاتی فنڈ بورڈ معاہدے  کی منظوری دے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان مختلف شعبوں میں اصلاحات پر اپنی پیشرفت جاری رکھے گا اور آئی ایم ایف پروگرام کو بروقت مکمل کرے گا۔ آئی ایم ایف پاکستان میں معاشی استحکام لانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے

یو اے ای سے رواں ہفتے ایک ارب ڈالر کی تحریری ضمانت ملنے کا امکان ہے، ذرائع

درآمد پر پابندی سے بڑے پیمانے پر بے روزگاری کا خدشہ ہے، صدر او آئی سی سی آئی

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ورچوئل میٹنگ کے دوران کیا۔۔وزیر خزانہ نے 9ویں جائزہ کو مکمل کرنے میں تعاون پر ڈائریکٹر جہاد ازور اور ان کی آئی ایم ایف ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔

قبل ازیںوزیرخزانہ اسحاق ڈار نے  ویڈیولنک پر عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کی۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں عالمی مالیاتی فنڈ کے جاری پروگرام میں ہونے والی پیشرفت پر بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان اور پیشگی اقدامات پر عملدرآمد سے متعلق گفتگو ہوئی۔

 وزیر خزانہ  نےبتایا کہ توسیعی فنڈ سہولت کے تحت نویں جائزے کے لیے تمام پیشگی کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں اور حکومت پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طے شدہ اپنی ذمے داریوں کو پورا کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھاکہ ملکی اہم مصروفیات کے باعث وزیراعظم نے پاکستان میں ٹھہرنے کی ہدایت کی، وزیراعظم کی ہدایت پر عالمی مالیاتی فنڈ اجلاس میں شرکت کیلئے  واشنگٹن کا دورہ منسوخ کرنا پڑا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وزیرخزانہ نے ملک کو درپیش معاشی چیلنجز  اور ملک میں میکرو اکنامک استحکام لانے کے حکومت کے ویژن سے آگاہ کیا۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ وزیرخزانہ نے 9 ویں جائزہ کیلئے تمام پیشگی اقدامات کی تکمیل سے آگاہ کیا اور کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ تمام ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر