ڈالر کے مقابلے میں مسلسل تیسرے روز بھی روپے کی قدر میں اضافہ

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا، انٹر بینک میں 51 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہوا مگر سونے کے بھاؤ میں اضافہ دیکھا گیا ہے

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی آئی مگر صرافہ بازار میں سونے کے بھاؤ بڑھ گئے ہیں۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط ہوا تاہم سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جو ملک دیوالیہ ہونے جارہاہے وہاں کون سرمایہ کاری کریگا؟ سیکریٹری پٹرولیم

دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 51 پیسے سستا ہوا اور 284 روپے 40 پیسے پر بند ہوا۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے بھاؤ میں کمی آئی یے، فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک ڈالر2 روپے کمی سے 290 روپے کا ہوگیا ہے ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق  ملک میں سونے کی قیمت دو روز کمی کے بعد پھر بڑھ گئی۔آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے اضافے سے 2 لاکھ 18 ہزار 600 روپے پر پہنچ گئی۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ دس گرام سونا بھی 943 روپےکے اضافے کے بعد ایک لاکھ87 ہزار 414 روپے کا ہو گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر