وفاق کا عید سے قبل اہلیان کراچی کو تحفہ، بجلی 58 پیسے فی یونٹ مہنگی
نیپرا نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ، جس کے مطابق کے الیکٹرک نے 1 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔
وفاقی حکومت نے عید سے پہلے اہلیان کراچی کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا دے دیا ، بجلی 58 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے اہلیان کراچی کے لیے عید سے پہلے بری خبر آگئی ہے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کے فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 58 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیے
جو ملک دیوالیہ ہونے جارہاہے وہاں کون سرمایہ کاری کریگا؟ سیکریٹری پٹرولیم
الیکشن کیلیے 21 ارب نہیں مگر حکومت نے مارچ میں66ارب کا ترقیاتی بجٹ جاری کردیا
نیپرا نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ، جس کے مطابق کے الیکٹرک نے 1 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔
نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 30 مارچ 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کے بعد 58 پیسے اضافے کا تعین کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جنوری کا ایف سی اے صارفین سے 1 روپے 71 پیسے چارج کیا گیا تھا۔ فروری کا ایف سی اے جنوری کی نسبت 1 روپے 13 پیسے کے الیکٹرک کے صارفین سے کم چارج کیا جائے گا۔ اس کا اطلاق صرف اپریل کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔