ہفتہ وار تعطیلات کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی مگر ڈالر مہنگا ہوگیا

پیر کو اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 41 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوا، صرافہ بازار میں بھی سونے کے بھاؤ میں سیکڑوں روپے کا اضافہ ہوگیا

ہفتہ وار تعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی رہی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر مہنگا اور اوپن مارکیٹ میں سستا ہوا ہے، سونے کے بھاؤ میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر اور صرافہ بازار میں صونا مزید مہنگا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت نے سالانہ ترقیاتی بجٹ پر مسلسل دوسرے سال کلہاڑا چلادیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنگامہ خیز سیشن دیکھنے میں آیا، آج بینچ مارک 100 انڈیکس نے تجارتی سیشن کا اختتام فلیٹ نوٹ پر کیا، جبکہ حصص کی تجارت کے حجم اور قدر میں آخری بند سے بہتری آئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 41 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 246 کی سطح پر پہنچ گیا، آج مارکیٹ میں صفر اعشاریہ 10 فیصد کی مثبت تبدیلی ریکارڈ کی گئی۔

آٹوموبائل، کیمیکل اور پاور جنریشن اور ڈسٹری بیوشن فائدہ کے ساتھ بند ہوئے جبکہ سیمنٹ، کمرشل بینک اور آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں کا دن سرخ رنگ میں ختم ہوا۔

آل شیئر انڈیکس کا حجم جمعرات کو 89.2 ملین سے بڑھ کر 94.8 ملین ہو گیا (جمعہ کو مارکیٹ بند تھی) جبکہ ٹریڈ ہونے والے حصص کی مالیت گزشتہ سیشن میں 2.76 بلین روپے سے بڑھ کر 3.05 بلین روپے ہو گئی۔

پیر کو 316 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 151 میں اضافہ، 141 میں کمی اور 24 کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

دوسری جانب انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 31 پیسے مہنگا ہوکر 284 روپے 71 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر  ایک روپے کم ہوکر 289 روپے کا ہوگیاہے۔

مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحا ن رہا ہے۔ آج سونے کا فی تولہ بھاؤ 1100 روپے اضافے سے 2 لاکھ 17 ہزار 100 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر