انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا، اسٹاک میں بھی201 پوائنٹس کا اضافہ ہوا
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی آئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 201 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم فی تولہ سونا 300 مہنگا ہوگیا ہے
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ائی جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان رہا تاہم صرافہ بازار میں سونا مزید مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط ہوا جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی رہی تاہم سونے کے بھاؤ بڑھ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی پیداوار میں 11.59 فیصد کمی ریکارڈ
اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 81 پیسے کم ہوکر 283 روپے 90 پیسے کا ہوگیا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/Lq6p1w069L pic.twitter.com/KxuwgnMQFc
— SBP (@StateBank_Pak) April 18, 2023
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے کمی سے 288 روپے کا ہوگیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی رہی۔ آئی ایم ایف کے معاہدے کی بحالی کے امکانات پر آج مارکیٹ میں صفر اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو سیشن کے آخر میں مثبت رفتار دیکھنے میں آئی۔ 100 انڈیکس 201 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 448 کی سطح پر پہنچ گیا۔
آل شیئر انڈیکس کا حجم پیر کو 94.8 ملین سے کم ہو کر 67.5 ملین پر آ گیا جبکہ ٹریڈ ہونے والے حصص کی مالیت گزشتہ سیشن میں 3.05 بلین روپے سے کم ہو کر 2.28 بلین روپے رہ گئی۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کے بھاؤ کم ہونے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے مزید مہنگا ہو گیا ہے ۔
صرافہ ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہوا ہے۔ 300 روپے اضافے سے ایک تولہ 2 لاکھ 17 ہزار 400 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔