کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بہتری، مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 654  ملین ڈالر سرپلس میں چلے گیا

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق سال بہ سال کی بنیاد پر، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 60 فیصد کی ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ مارچ 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ 654 ملین (65.4 کروڑ) ڈالر سرپلس میں چلے گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق فروری 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 36 ملین ڈالر تھا۔

جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال 2023 کے ماہ جولائی سے مارچ تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.4 ارب ڈالر رہ گیا ہے جبکہ مالی سال 2022 کے اسی عرصے میں یہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13.0 ارب ڈالر تھا۔

یہ بھی پڑھیے

پی اے سی نے ایف آئی اے کو 600 نادہندگان کے اثاثے ضبط کرنے کی ہدایت کردی

مارچ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 22.61 فیصد کمی ہوئی، رپورٹ

سال بہ سال کی بنیاد پر، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 60 فیصد کی ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔ مارچ 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 388 ملین ڈالر کمی ہوئی ہے۔ جبکہ مالی 2022 کے اسی مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 981 ملین ڈالر تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا مارچ 2022-23 میں اشیائے ضروریہ کی برآمدات 21.088 بلین ڈالر رہ گئی ہیں جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ برآمدات 23.706 بلین ڈالر تھیں۔ دوسری جانب درآمدات بھی زیر جائزہ مدت میں 52.746 بلین ڈالر سے کم ہو کر 41.494 بلین ڈالر رہ گئیں۔

مجموعی تجارتی خسارہ بھی مالی سال 23 کے پہلے نو مہینوں میں کم ہو کر 20.406 بلین ڈالر رہ گیا جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں 29.040 بلین ڈالر تھا۔

متعلقہ تحاریر