اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان؛ ڈالر اور سونے کے بھاؤ میں کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 51 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر صرف ایک پیسے کمی کا شکار رہا تاہم سونے کا فی تولہ بھاؤ 550 روپے کم ہوا ہے

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا جبکہ ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی، صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ بھی کم ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی رہی جبکہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اور صرافہ بازار میں سونا سستا ہوا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بہتری، مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 654 ملین ڈالر سرپلس میں چلے گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 51 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 499 کی سطح پر پہنچ گیا۔ آج صفر اعشاریہ 13 فیصد کی مثبت تبدیلی ریکارڈ کی گئی۔
بدھ کو 291 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 165 کے بھاؤ میں اضافہ، 104 میں کمی اور 22 کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
بدھ کو انٹربینک ٹریڈنگ میں پاکستانی روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 01 پیسے کا اضافہ ہوا اور گزشتہ روز کے 283.90 روپے کے بند ہونے کے مقابلے میں 283.89 روپے پر بند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/DuHQSoFUKd pic.twitter.com/mVLLqveToA
— SBP (@StateBank_Pak) April 19, 2023
فاریکس ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خرید و فروخت کی شرح بالترتیب 287.5 روپے اور 290 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یورو کی قیمت گزشتہ روز 311.15 روپے کے بند ہونے کے مقابلے میں 28 پیسے اضافے سے 311.43 روپے پر بند ہوئی۔
جاپانی ین 01 پیسے کم ہوکر 2.10 روپے پر رہا۔ جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی شرح مبادلہ میں 1.45 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اماراتی درہم اور سعودی ریال کی شرح مبادلہ میں 01 پیسے اور 02 پیسے کی کمی ہوئی۔ بالترتیب 77.30 روپے اور 75.67 روپے پر بند ہوا۔
آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کا فی تولہ بھاؤ 2 لاکھ 17 ہزار 400 روپے ہو گیا ہے۔









