رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں حکومت نے 7 ارب 76 کروڑ ڈالر قرض لیا
بیرونی مالیاتی اداروں اور بیرون ممالک سے رواں مالی سال 22 ارب ڈالر سے زائد کے قرض حصول کا تخمینہ تھا۔
رواں مالی سال جولائی تا مارچ حکومت پاکستان نے 7 ارب 76 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 12 ارب 70 کروڑ ڈالر کا قرض ملا تھا۔
اقتصادی امور ڈویژن کی جاری رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاکستان کو 7 ارب 76 کروڑ ڈالر سے زیادہ قرض ملا، جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں پاکستان کو 12 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض ملا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان نے روس سے خام تیل کے پہلے کارگو جہاز کا آرڈر دے دیا
کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بہتری، مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 654 ملین ڈالر سرپلس میں چلے گیا
عالمی مالیاتی اداروں سے پاکستان کو 4 ارب 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض ملا، مارچ 2023 میں پاکستان کو 35 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کا قرض ملا۔
بیرونی مالیاتی اداروں اور بیرون ممالک سے رواں مالی سال 22 ارب ڈالر سے زائد کے قرض حصول کا تخمینہ تھا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 1 ارب 94 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض فراہم کیا، عالمی بینک نے پاکستان کو 1 ارب 10 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض دیا۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو 1 ارب 16 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض دیا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو 88 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض دیا، 78 کروڑ ڈالر سے زائد رقم تیل کی سہولت اور 10 کروڑ ڈالر پراجیکٹ فنانسنگ کے تحت دی۔
کمرشل بینکوں سے پاکستان کو 90 کروڑ ڈالر کا قرض ملا جبکہ نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ سے پاکستان کو 61 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم ملی۔









