سال 2022 میں تباہ کن سیلاب کے دوران اے ڈی بی نے پاکستان میں 5.5 ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ کی، رپورٹ

ایشیائی ترقیات بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کو سب سے زیادہ سیلاب نے نقصان پہنچایا اور سیلاب سے 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2022 کے دوران خطے کے ممالک میں سب سے زیادہ فنڈنگ پاکستان کے لیے 5 ارب 56 کروڑ ڈالر کی۔

سال 2022 کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ جس کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا میں  31.8 ارب ڈالر کی پراجیکٹس فنانسنگ کی اور اس میں سے سب سے بڑا حصہ پاکستان کو دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

مہنگائی اور روپے کی بے قدری: قوت خرید گرنے سے ای کامرس کا شعبہ بھی متاثر

روس کے ساتھ خام تیل کی ڈیل فائنل، پہلا کارگو جہاز 24 مئی کو پاکستان پہنچے گا

رپورٹ کے مطابق سال 2022 میں سب سے زیادہ فنڈنگ پاکستان کے لیے کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک اور اس کے پارٹنرز نے پاکستان کو 5.5 ارب ڈالر کے پراجیکٹس دیئے، جبکہ 2.6 ارب ڈالر کے رعایتی قرضے دیئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کو سب سے زیادہ سیلاب نے نقصان پہنچایا اور سیلاب سے 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔ سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں فصلوں کی بڑی تباہی ہوئی، فصلیں تباہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں ڈیمانڈ اور سپلائی برابر نہ رہیں اور سپلائی کم ہونے سے افراط زر کے نئے ریکارڈ دیکھنے کو ملے۔

رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ سے عالمی سطح پر افراط زر میں اضافہ ہوا اور عالمی منڈی میں مہنگائی نے پاکستان کو دہری مہنگائی میں دھکیل دیا۔ پاکستان کی عوام اندرونی اور بیرونی مہنگائی کا شکار ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچنے کےلیے ماہرین کی ضرورت ہے اور فوری طور پر انفرااسٹرکچر بہتر بنانے کے لیے 16 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ یہ ایک المیہ ہے کہ سال 2022 میں پاکستان میں سیلاب سے 1730 افراد ہلاک ہوئے، سیلاب نے پاکستان میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد کو متاثر کیا۔

متعلقہ تحاریر