عید الفطر کی تعطیلات کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی آئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 91 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 99 کی سطح پر بند ہوا جبکہ انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 8 پیسے کمی کا شکار ہوا تاہم فی تولہ سونا مزید مہنگا ہوکر 2 لاکھ 18 ہزار 650 روپے کا ہوگیا
عید الفطر کی پانچ روزہ تعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم سونے کے بھاؤ میں اضافہ ہوگیا ہے ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید الفطر کی پانچ روزہ تعطیلات کے بعد تیزی کا رجحان رہا جبکہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی تاہم صرافہ بازار میں سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس ) کے 100 انڈیکس میں 91 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 99 کی سطح پر بند ہوا ، آج صفر اعشاریہ 22 فیصد کی مثبت تبدیلی ہوئی۔
حصص بازار میں 331 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 174 کے بھاؤ میں اضافہ جبکہ 131 کمپنیز کے حصص میں کمی ہوئی ۔26 کمپنیز کے شیئر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
بینچ مارک انڈیکس کو بلند کرنے والے شعبوں میں بینکنگ (55.98 پوائنٹس)، انویسٹمنٹ بینکنگ (42.43 پوائنٹس) اور ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن (13.92 پوائنٹس) شامل ہیں۔
دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلےکے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ایک ڈالر 8پیسے کی کمی کا شکار ہوا ہے ۔
اسٹیٹ بینک (ایس بی پی)کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 283 روپے 39 پیسے پر بند ہوا۔20 اپریل کو ایک ڈالر 283 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/0VBndM1zyc pic.twitter.com/al09LouIbt
— SBP (@StateBank_Pak) April 26, 2023
مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں اضافے ہوا ہے۔جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 450 روپے اضافے سے 2 لاکھ 18 ہزار 650 روپے کا ہوگیا ہے۔