یو بی ایل نے شوکت ترین کے تباہ حال سلک بینک کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ(یو بی ایل ) جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو مراسلے کے ذریعے مطلع کیاکہ وہ سلک بینک لمیٹڈ کے ساتھ انضمام کے لیے اسٹیٹ بینک پاکستان سے اجازت کا خواہاں ہے

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل ) نے سلک بینک  لمیٹڈ کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے مستعدی سے کام شروع کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کی اجازت لینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل ) جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو مراسلے کے ذریعے مطلع کیاکہ وہ سلک بینک لمیٹڈ کے ساتھ انضمام کے لیے مرکزی بینک سے اجازت کا خواہاں ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

بینک الفلاح کی سلک بینک کے جائزے کی خواہش

حبیب بینک لمیٹڈ، بینک الفلاح اور پارک ویو انکلیو سمیت دیگر کئی ادارے بھی سلک بینک لمیٹڈ میں ایکویٹی حاصل کرنے کے خواہشمند تھےلیکن بعد میں اپنی پیشکشیں واپس لے لیں۔

سلک بینک لمیٹڈ کی آخری شائع شدہ سالانہ رپورٹ کے مطابق2020 میں  بینک نے ساڑھے چھ ارب روپے کا نقصان اٹھایا جوکہ گزشتہ سال تقریباًچار ارب روپے تھا ۔

سلک بینک  کو 31 دسمبر 2020 تک  ارب روپے سے زائد نقصان ہوچکا تھا۔ماہرین معاشیات   کے مطابق  سلک  بینک کو 10 سے 15 بلین روپے کی رینج میں نئی ​​ایکویٹی کی ضرورت ہے۔

ماہرین کے مطابق سلک بینک 10 سے 15 بلین روپے کی ​​ایکویٹی سے منفی ادا شدہ سرمائے اور منفی کیپیٹل ایڈویسی ریشوکو تبدیل کیا جا سکے جبکہ اعلیٰ تربیت یافتہ  ٹیم کی ضرورت بھی  ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

سلک بینک نے سالانہ رپورٹ کے لیے توسیع مانگ لی

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ سے انضمام کی خبروں سے سلک بینک کے شیئر کی کی قیمت میں صفر اشاریہ 11 فیصد اضافہ ہوا  ہے ۔ بینک کی مارکیٹ ویلیو (سرمایہ کاری) 10.17 بلین روپے ہے۔

اس سے قبل جنوبی سوڈان کے بین الاقوامی کمرشل بینک  آئی سی بی نے اپریل کے آغاز میں سلک بینک کے 50 ملین یورو (16بلین روپے) کے حصص  کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔

متعلقہ تحاریر