وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ میں عوام پر 9540 ارب کے ٹیکسز لگانے کی تیاری کرلی
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون اور اس کی اتحادی حکومت کا دوسرا بجٹ عوام کے لیے مزید مشکلات کا سبب بن سکتا ہے۔
وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ میں 9540 ارب روپے کے لگ بھگ ٹیکسز کے اہداف مقرر کرنے کی تیاری کرلی ، 170 ارب کا منی بجٹ بھی آئندہ مالی بجٹ میں ضم کیے جانے کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون اور اس کی اتحادی حکومت کا دوسرا بجٹ عوام کے لیے مزید مشکلات کا سبب بن سکتا ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں اور 170 ارب روپے کا منی بجٹ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ضم ہوسکتا ہے۔ اس طرح اگر یہ فیصلہ کرلیا گیا تو آئندہ بجٹ میں 680 ارب روپے ٹیکسز عوام سے مزید وصول کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
مالی سال 2022-23 کے پہلے نو ماہ کے معاشی اعشاریوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
رمضان کے بعد بھی مہنگائی کا جن بے قابو، مجموعی شرح 46.82فیصد تک جاپہنچی
نیوز 360 کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق آئندہ بجٹ میں بھی آئی ایم ایف کی شرائط پر سختی سے عمل درآمد کا امکان ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس آمدن مہنگائی کے تناسب سے بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
آئندہ بجٹ میں ٹیکس ہدف میں 2100 ارب روپے اضافے پر غور ہو رہا ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ آیندہ بجٹ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کے لیے 9540 ارب روپے کے لگ بھگ ٹیکس ہدف مقرر ہوسکتا ہے۔









