کاروباری ہفتے کے آغاز؛اسٹاک میں تیزی، انٹر بینک میں ڈالر مہنگا مگر اوپن مارکیٹ میں سستا ہوا
ہفتہ وار تعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 346 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 927 پر بند ہوا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا ہوا ،فی تولہ سونا 2 لاکھ 21 ہزار کا ہوگیا

ہفتہ وار تعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا جبکہ انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت اور صرافہ بازار میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے ۔
کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی ۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر آٹھ پیسے بڑھ گئی جبکہ صرافہ بازار میں فہ تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہوا ۔
یہ بھی پڑھیے
آغا خان فنڈ ساڑھے تین ارب روپے کے عوض حبیب بینک کے شیئرز خریدے گا
پیر کے روز حصص بازار میں تیزی رہی ۔ پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 346 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 927 پر بند ہوا ۔ آج مارکیٹ میں 22 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا ۔

حصص بازار میں انڈیکس ہیوی آٹوموبائل، سیمنٹ، فرٹیلائزر، بینکنگ اور کیمیکل کے شعبے سبز رنگ میں بند ہوئے۔ تیل اور گیس کی جگہ سرخ رنگ میں دن کا اختتام ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں 357 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں 179 کمپنی کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ اور 152 میں کمی ہوئی جبکہ 26 کمپنی کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں میں 22 کروڑ شیئرز کا کاروبار 6.49 ارب روپے میں طے ہوا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 24 ارب روپے بڑھ کر 6314 ارب روپے رہی۔
دوسری جانب ملک میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا۔انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مزید 8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 8 پیسے بڑھا جس کے بعد ایک ڈالر 283 روپے 92 پیسے کا ہوگیا ہے ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/r2mlIwgDuy pic.twitter.com/n5oolcTTBH
— SBP (@StateBank_Pak) May 2, 2023
اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 50 پیسے کم ہوا ۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 289 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے ۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 21 ہزار روپے کا ہوگیا ہے ۔
مقامی بازار میں 10 گرام سونا 1300 روپے اضافے سے ایک لاکھ 89 ہزار 472 روپے کی سطح پر آگیا ہے جبکہ عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 1990 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔









