ملکی تجارتی خسارہ 23 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2022 کی نسبت اپریل 2023 میں درآمدات میں 55.67 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ملک کی معیشت کے لیے ایک اور بری خبر، برآمدات مسلسل گراوٹ کا شکار، تجارتی خسارہ 23 ارب 13 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اپریل تک برآمدات میں 11.71 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق اپریل تک برآمدات کا حجم 23 ارب 17 کروڑ ڈالر رہا ، جبکہ جولائی سے اپریل تک درآمدات میں 28.44 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

کاروباری ہفتے کے آغاز؛اسٹاک میں تیزی، انٹر بینک میں ڈالر مہنگا مگر اوپن مارکیٹ میں سستا ہوا

آغا خان فنڈ ساڑھے تین ارب روپے کے عوض حبیب بینک کے شیئرز خریدے گا

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک درآمدات کا مجموعی حجم 46 ارب 88 کروڑ ڈالر رہا۔ مجموعی طور پر تجارتی خسارے میں 39.62 فیصد کی کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے اپریل کے دوران تجارتی خسارہ 23 ارب 71 کروڑ ڈالر رہا۔ اپریل 2022 کی نسبت اپریل 2023 میں برآمدات میں 26.68 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2022 کی نسبت اپریل 2023 میں درآمدات میں 55.67 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ تحاریر