اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی، ڈالر کی قدر میں بھی کمی آئی

اسٹاک ایکسچینج  میں منگل کو تیزی رہی ۔ پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 160 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 87 پر بند ہوا  ، حصص بازار میں آج 28 کروڑ 98 لاکھ شیئرز کے سودے طے پائےجبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت چار پیسے کم ہوئی ہے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مثبت رجحان رہا جبکہ انٹر بینک روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کم ہوئی  تاہم ایک تولہ سونے کی قیمت میں مزید بڑھ گئی ہے ۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی آئی تاہم صرافہ بازار میں فی تولہ  مزید مہنگا ہوکر سونا 2 لاکھ 22 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹاک ایکسچینج  میں منگل کو تیزی رہی ۔ پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 160 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 87 پر بند ہوا  ، حصص بازار میں آج 28 کروڑ 98 لاکھ شیئرز کے سودے طے پائے۔

اسٹاک میں 380 کمپنیوں کے  حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 163 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 192 میں کمی جبکہ 25 کمپنیزکے حصص کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

بازار میں 28 کروڑ 98 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز  بازار کے کاروبار کی مالیت 10 ارب 17 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 27 ارب روپے بڑھ کر 6342 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی آئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی۔ انٹر بینک میں روپے کی قدر 4 پیسے بڑھی ہے ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان  کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ایک ڈالر 4 پیسے کی کمی کے بعد 283 روپے 88 پیسے کا ہوگیا  جبکہ گزشتہ روز ڈالر  283 روپے 92 پر ٹریڈ  ہوا تھا ۔

صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ کا رجحان رہا ۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونا 1700 روپے اضافئ سے 2 لاکھ 22 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر