سونے کی قیمتیں ساتویں آسمان پر پہنچ گئی؛ ایک تولہ 2 لاکھ 26 ہزار کا ہوگیا
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک میں معمولی تیزی رہی جبکہ ڈالر کی قدر بھی 6 پیسے کم ہوئی تاہم صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 2600 روپے اضافے سے ساتویں آسمان تک جا پہنچی ، ایک تولہ سونا 2 لاکھ 26 روپے تک جا پہنچا ہے

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں ساتویں آسمان پر پہنچ گئیں جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی اور کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو معمولی تیزی دیکھی گئی جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی معمولی بڑھی تاہم صرافہ بازار میں سونے کی قیمتیں ساتویں آسمان تک پہنچ گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 600 روپےاضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 25 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے ۔
آج مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار230روپے اضافے سے ایک لاکھ 93 ہزار 158 روپے ہوگئی ہے ،گزشتہ تین روز سے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت زون میں بند ہوا ۔ پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 5 پوائنٹس اضافے کے بعد 42 ہزار 93 پر بند ہوا ۔

آل شیئر انڈیکس کا حجم بدھ کو 289.8 ملین سے کم ہو کر 255.3 ملین پر آ گیا، جبکہ گزشتہ سیشن میں 10.2 بلین روپے کے مقابلے میں ٹریڈ ہونے والے حصص کی مالیت 9.3 بلین روپے رہ گئی۔
حصص بازار میں آج 25 کروڑ 52 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔شیئرز بازار کےکاروبار کی مالیت 9 ارب 26 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 ارب روپے بڑھ کر 6354 ارب روپے ہے۔
کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی آئی۔ اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے کی کمی سے 283 روپے 82 پیسے کا ہوگیا ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/VcY9kXmWh8 pic.twitter.com/IpDdntOzk3
— SBP (@StateBank_Pak) May 4, 2023









