اپٹما نے بجلی کے علاقائی مسابقتی توانائی کے نرخ سے متعلق حکم امتناعی حاصل کرلیا

چیئرمین اپٹما ناردرن زون کی زیرصدارت زونل منیجنگ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ سے بجلی کے علاقائی مسابقتی توانائی کے نرخ(RECT) کو بند کرنے کے خلاف حکم امتناعی حاصل کرلیا جبکہ جلد گیس سے متعلق درخواست بھی دائر کی جائے گی

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) لاہور ہائیکورٹ سے  بجلی کے علاقائی مسابقتی توانائی کے نرخ (RECT) کو بند کرنے کے خلاف حکم امتناعی حاصل کر لیا  ہے ۔

چیئرمین اپٹما ناردرن زون کی زیرصدارت زونل منیجنگ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں گیس اور بجلی کے علاقائی مسابقتی توانائی کے نرخ کی واپسی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

بجلی کا گردشی قرضہ 2 ہزار 536 ارب روپے کی خطرناک حد تک پہنچ گیا

اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ اپٹما نے لاہور ہائی کورٹ سے بجلی کے نرخوں پر علاقائی مسابقتی توانائی کے نرخ (RECT) کو بند کرنے کے خلاف حکم امتناعی حاصل کر لیا ہے۔

اپٹما ناردرن زون کے اجلاس میں کہا گیا کہ گیس ٹیرف کی واپسی کے خلاف اسی طرح کا حکم امتناعی حاصل کرنے کے لیے ایک علیحدہ رٹ پٹیشن  بھی دائر کی جا رہی ہے۔

 اجلاس میں کہا گیا کہ رکن ملزکو کم ٹیرف پر بجلی فراہمی کیلئے وقف شدہ آر ایل این جی سے چلنے والے پاور پلانٹ کیلئے پنجاب اور وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات کر ر ہے ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا کہ ملک بھر میں یکساں گیس ٹیرف کو یقینی بنانے کے لیے اپٹما ناردرن زون تمام ضروری اقدامات کرے گا جس میں اوگرا ایکٹ کی دفعات کا نفاذ شامل ہے ۔

اپٹما ناردرن زون کے اجلاس میں  کہا گیا کہ اوگرا ایکٹ کی WACOG دفعات کے نفاذ کیلئے رٹ پٹیشن دائر کرنا شامل ہے تاکہ ملک بھر میں یکساں گیس ٹیرف کو یقینی بنایا جا سکے۔

ناردرن زون کے اجلاس میں تفصیلی غور و خوض اوربحث کے بعد درج ذیل فیصلے کیے گئے جس میں اپٹما بجلی کے پرائم یوزرزپرکے ساتھ علیحدہ ٹیرف کے لیے آگے بڑھائے گا۔

متعلقہ تحاریر