عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار ہوگیا

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز عمران خان کی گرفتاری کے بعداسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہوئی اور 100 انڈیکس 455 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 373 کی سطح پر بند ہوا  جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 30 ہزار روپے ہوگیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی جبکہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اور صرافہ بازار میں سونے کے بھاؤ بھی بڑھ گئے ۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی  جبکہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر  اور صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

یہ بھی پڑھیے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز عمران خان کی گرفتاری کے بعداسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی۔ پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس  455 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 373 کی سطح پر بند ہوا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں منگل کو 329 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 73 کمپنی کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 245 کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔ 11 کمپنی کے بھاؤ مستحکم رہے ۔

دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپیہ بھی دباؤ کا شکار نظر آیا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 99 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 289 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 99 پیسے مہنگا ہوکر284 روپے85 پیسے کا ہوگیا ، گزشتہ روز ڈالر 283روپے 84 پیسے کا تھا ۔

صرافہ بازار میں سونے کے بھاؤ میں سیکڑوں روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ آج ایک تولہ سونا 3 ہزار 200 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 30 ہزار کا ہوگیا جبکہ 10 تولہ سونا ایک لاکھ 97 ہزار274 روپے  کا ہے ۔

متعلقہ تحاریر