غیر مستحکم سیاسی صورتحال کی وجہ سے ایک تولہ سونا 2 لاکھ 40 ہزار روپے کا ہوگیا
سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں سیاسی ہلچل کے باعث ملک میں سونے کی قیمت غیر معمولی حد تک بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئی ، آج فی تولہ سونا 10 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار جبکہ 10 گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار روپے کا ہوگیا
ملک کی غیر مستحکم سیاسی صورتحال کے باعث سونے کا بھاؤ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ صرافہ بازار میں حیرت انگیز طور پر ایک تولہ سونے کی قیمت میں تقریباً 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں سیاسی ہلچل کے باعث ملک میں سونے کی قیمت غیر معمولی حد تک بڑھ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
انٹرنیٹ کی بندش سے حکومتی محصولات اور ٹیلی کام کمپنیز کو اربوں روپے کا نقصان
ملک کی غیر مستحکم سیاسی صورتحال کے دوران سونے کی قیمت میں حیران کن طور پر 9,900 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا، جو مقامی مارکیٹ میں 240,000 روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
عمران خان کی گرفتاری نے غیر یقینی کی فضا پیدا کر دی ہےجس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کے متبادل آپشنز جیسے سونے کی تلاش کی، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونا تقریباً 10 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر آگیا ہے جبکہ 10 گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔
مقامی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ تارِیخ میں یہ سونے کی بلند ترین قدر ہے۔ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 9 ہزار 900 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار روپے ہوگیا ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے نے سرمایہ کاروں اور عام شہریوں دونوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے جبکہ صرافہ بازار میں سونے کی خریداروں کے خواہشمند صارفین میں نمایاں اضافہ ہوا ۔