مارچ کے مقابلے اپریل میں ترسیلات زر میں 32 کروڑ61لاکھ ڈالر کمی ریکارڈ
مالی سال 2022کے مقابلے میں مالی سال 2023 کے 10 ماہ کے دوران ترسیلات زرسالانہ بنیاد پر 13 فیصد کمی کے بعد 26.1ارب ڈالر سے 22.7ارب ڈالرہوگئیں، اسٹیٹ بینک

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم میں اپریل کے مہینے میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے پہلے دس ماہ کے مقابلے میں رواں سال کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
امریکی ڈالر نے پاکستانی روپے کے مقابلے میں ٹرپل سینچری مکمل کرلی
ترجمان آئی ایم ایف کا عمران خان کی گرفتاری پر بیان دینے سے گریز
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اپریل 2023 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر 13 فیصد کم ہوکر 2.2 ارب امریکی ڈالر رہ گئیں جبکہ مارچ 23 کے دوران 2.5 ارب امریکی ڈالر تھیں۔ سالانہ بنیادپر ترسیلات زر میں 29 فیصد کمی واقع ہوئی۔
مالی سال 2022کے مقابلے میں مالی سال 2023 کے 10 ماہ کے دوران ترسیلات زرسالانہ بنیاد پر 13 فیصد کمی کے بعد 26.1ارب ڈالر سے 22.7ارب ڈالرہوگئیں۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں سال اپریل میں دو ارب اکیس کروڑ ڈالر وطن عزیز بھیجے ہیں۔رواں سال مارچ کے مقابلے میں اپریل کی ترسیلات 32 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کم رہیں جبکہ اپریل میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کم پاکستان بھیجے۔









