اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان اور سونا بھی سستا ہوامگر ڈالر نے ٹرپل سینچری مکمل کرلی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت رجحان رہا تاہم کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر نے ٹرپل سینچری مکمل کی جبکہ ایک تولہ سونے کے بھاؤ میں2700 روپے کی کمی دیکھی گئی

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا تاہم کرنسی مارکیٹ میں روپیہ شدید دباؤ کا شکار رہا جبکہ صرافہ بازار میں سونے کے نرخ میں کمی آئی ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت رجحان رہا تاہم کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہوا جبکہ سونے کے بھاؤ میں کمی کا رجحان رہا ۔
یہ بھی پڑھیے
امریکی ڈالر نے پاکستانی روپے کے مقابلے میں ٹرپل سینچری مکمل کرلی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس 250 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 325 پر بند ہوگیا ۔آج مارکیٹ میں صفر اعشاریہ 61 فیصد مثبت کمی دیکھی گئی ۔
دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ شدید دباؤ کا شکار نظر آیا ۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے ٹرپل سینچری مکمل کرلی ہے ۔
اسٹیٹ بینک پالستان (ایس بی پی ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 5روپے38 پیسے مہنگا ہو کر 290 روپے 22 پیسے کا ہوگیا ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/H7IwyLoFvE pic.twitter.com/6QNYI1tDGx
— SBP (@StateBank_Pak) May 10, 2023
انٹربینک میں آج دوران ٹریڈنگ میں ایک امریکی ڈالر 9 روپے اضافے سے 299 روپے کا ہوگیا تھا تاہم اختتامی لمحات تک اس میں کمی آئی اور ڈالر 290 روپے 22 پیسے پر آگیا۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ڈالر 299 روپے کی سطح پر آگیا ہے ۔فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 روپے اضافہ ہوا ۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں بھی کمی آئی ہے ۔ آج ایک تولہ سونا 2 ہزار 700 روپے سستا ہوا تاہم عالمی منڈی میں فی اونس سونے کا بھاؤ بڑھ گیا ہے ۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا 2 ہزار 700 روپے کمی سے 2 لاکھ 37 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے ۔
بیوپاریوں کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2314 روپے کم ہوکر 2 لاکھ تین ہزار 447 روپے ہے دوسری جانب عالمی منڈی فی اونس سونا 2038 ڈالر پر آگیا ہے









