نیپرا نے کراچی والوں پر بجلی گرا دی، فی یونٹ 3 روپے 39 پیسے اضافہ کردیا
نیپرا اتھارٹی نے 3 مئی کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔ ٹیرف میں کا اطلاق مئی کے بلوں پر ہوگا۔
اہلیان کراچی کے لیے بری خبر، نیپرا نے کے-الیکٹرک کے لیے بجلی 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی منظور دے دی۔
مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے نئی مشکل آگئی ، کے الیکٹرک صارفین پر بجلی گرا دی گئی۔ کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان اور سونا بھی سستا ہوامگر ڈالر نے ٹرپل سینچری مکمل کرلی
ای سی سی نے روز ویلیٹ ہوٹل نیویارک کو کرائے پر دینے کی منظوری دیدی
نیپرا نے کے-الیکٹرک کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نیپرا کے مطابق کے-الیکٹرک کے لئے بجلی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
کے-الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی مارچ کے مہینے کیلئے مہنگی کی گئی ہے۔ کے-الیکٹرک نے 4 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔
نیپرا اتھارٹی نے 3 مئی کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔ ٹیرف میں کا اطلاق مئی کے بلوں پر ہوگا۔
نیپرا نوٹی فیکیشن کے مطابق اس کا اطلاق کے-الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ عوام پریشان ہیں کہ مہنگائی نے پہلے ہی ان زندگی اجیرن کی ہوئی ہے اور ایسے میں بجلی مزید مہنگی ہونے سے عوام کے لیے مزید مشکلات ہی مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔









